بلقیس ایدھی بھی’’ موسیٰ‘‘ کی فین ہوگئیں

عمران اشرف نے بلقیس ایدھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی روح رواں بلقیس ایدھی بھی پاکستانی اداکار عمران اشرف کی مداح ہوگئیں۔ تازہ ویڈیو پیغام میں بلقیس ایدھی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں انہیں موسیٰ کا کردار بے حد پسند آیا۔

گزشتہ روز عمران اشرف نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون بلقیس ایدھی کا انٹرویو کررہی تھیں۔ انٹرویو کے دوران بلقیس ایدھی نے عمران اشرف کے بارے میں کہا کہ وہ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور خاص طور رقص بسمل میں انہیں’’موسیٰ‘‘ کا کردار بہت پسند آیا۔ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ وہ رقص بسمل کی آخری قسط بار بار دیکھ رہی ہیں۔ میزبان نے دعائیں دینے کی بات کی تو بلقیس ایدھی نے کہا یہ ان کی دعا کا ہی اثر ہے کہ آخری قسط میں موسیٰ اور زوہرا ایک دوسرے سے مل گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

یہ بھی پڑھیے

موسیٰ اور فرہاد ماموں بننے والے ہیں

عمران اشرف نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ آپ لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے بلقیس ایدھی صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں میں رہنا آپ کو پسند آنا صرف ایک ایک ایوارڈ ہی نہیں بلکہ بہت بڑا کرم ہے۔ عمران اشرف نے مزید لکھا کہ آپ خدا کے پسندیدہ بندوں میں سے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کا ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ رقص بسمل حال ہی میں ختم ہوا ہے۔ یہ ڈرامہ پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک تھا۔ رقص بسمل کی آخری قسط صارفین میں بے حد مقبول ہوئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رقص بسمل 2 دن تک ٹرینڈ کررہا تھا۔ ڈرامے میں عمران اشرف کے مدمقابل اداکارہ سارہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

متعلقہ تحاریر