کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اعجاز اسلم حکومت سے نالاں
اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے چوریوں کی صورت میں لوگ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سے محروم ہو جاتے ہیں۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروہدایتکار اعجاز اسلم کراچی شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بہت زیادہ نالاں ہیں۔
اداکار اعجاز اسلم کا کہناہے کہ گاڑیوں سے سائڈ ویو شیشوں کی چوری، کاروں کے اندر سے ساؤنڈ سسٹم کی چوری بھی عام سی بات ہو گئی ہے۔ ان چوریوں کی صورت میں لوگ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سے محروم ہوتے رہتے ہیں، کیوں ان جرائم کی کوئی سخت سزا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بلقیس ایدھی بھی’’ موسیٰ‘‘ کی فین ہوگئیں
گزشتہ روز ڈی ایچ اے میں ڈکیتی کی واردات کے حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑی عید کے موقع پر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ معمول کی بات بن گئی ہے۔ کل ڈی ایچ اے میں ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہوئے تمام صارفین کو لوٹ لیا گیا اور لٹیرے آسانی سے بھاگ بھی گئے۔ ہمارے حکام بالا کیوں جرائم پر قابو سے قاصر ہیں یہ ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔
Besides this stealing of side view mirrors from cars , sound systems theft from cars is very common, why there is no strict punishment on these crimes , people loose their hard earned money
— aijaz aslam (@aijazz7) July 14, 2021
The rising street crime in Karachi pre eid is a norm now , why our authorities are unable to control this is a major concern,yesterday in DHA all the customers sitting outside the restaurant were looted & looters ran away easily!! @ShahzadQPTI @MuradAliShahPPP ??
— aijaz aslam (@aijazz7) July 14, 2021
گزشتہ رمضان المبارک کے دوران کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوری کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم مقدس مہینے میں ایسے اور ایسے کئی دیگر واقعات دیکھتے ہیں۔
The rising street crimes during the holy month every year ,from snatching to stealing expensive audio systems from the cars , we witness this every year & all year around but local police & administration just stay quiet & let these criminals multiply, when do start feeling safe? pic.twitter.com/kqvxuJQrHM
— aijaz aslam (@aijazz7) May 9, 2021
اداکار اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں موبائل فون چھیننے یا گاڑیوں سے مہنگے آڈیو سسٹیم کی چوری کا ہم سب شکار ہوتے رہے ہیں۔
اداکار اعجاز اسلم نے لکھا ہے کہ مجرم تمام چوری شدہ مال مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں مگر انتظامیہ سے کوئی سوال پوچھنے والا نہیں ہے۔









