گوری خان نے شاہ رخ خان کا ایک اور گھر سجا دیا

گوری خان نے ٹریول برانڈ کی شراکت سے مداحوں کو خوشخبری دے دی

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ‘منت’ بسانے کے بعد ان کا آبائی گھر سجا دیا ہے۔

معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ نے ان کے دہلی میں واقع آبائی گھر کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر ‘منت’ کی ڈیزائنگ کی تھی۔  منت میں شاہ رخان اپنے خاندان کے ہمراہ رہتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ نے آبائی گھر کی ڈیزائنگ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں۔

شاہ رخ خان نے   کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ان کے ابتدائی دنوں کی یادوں کے باعث ان کے دل میں دہلی ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

انہوں نے بتایا کہ گوری خان نے گھر کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے۔ گوری نے گھر کو محبت اور پرانی یادوں سے بھر دیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ وہ اپنے گھر میں سیاحوں کو مہمان بننے کا موقع بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نبیل قریشی نے میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان نے ایک ٹریول برانڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ جس کے ذریعے ایک خوش قسمت جوڑا کنگ خان اور ان کی اہلیہ کا مہمان بنے گا۔ بھارتی میگزین کے لیے گوری خان نے ہوم ٹور کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

متعلقہ تحاریر