عید پر شہناز شیخ،مرینہ خان اور واسع چوہدری کی واپسی
مرینہ خان اور شہناز شیخ 35 سال بعد ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

عید الاضحیٰ پر پی ٹی وی اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے دو اہم پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔ دونوں پروگرامز کے فنکاروں نے طویل عرصے بعد ٹی وی کا رخ کیا ہے۔ شہناز شیخ اور مرینہ خان ٹاک شو میں اور واسع چوہدری ٹیلی فلم میں نظر آئیں گے۔
اس عید قرباں پر پی ٹی وی نے ماضی کی 2 معروف اداکاراؤں کو ایک ساتھ دوبارہ مداحوں کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی کے مشہور ڈرامے تنہائیاں میں بہنوں کے کردار میں نظر آنے والی مرینہ خان اور شہناز شیخ 35 سال بعد ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گی۔
۳۵ سال بعد
ایک بار پھر، ایک ساتھ
صرف پاکستان ٹیلی ویژن پر
بہت جلد pic.twitter.com/Jz17qssmv7— PTV Home (@PTVHomeOfficial) July 6, 2021
خصوصی ٹاک شو اسٹار اینڈ اسٹائل عید کے پہلے روز رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
دوسری جانب پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار واسع چوہدری بھی 6 سال بعد کسی ٹی وی ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر واسع چوہدری نے ٹیلی فلم کا کلپ شیئر کیا۔ واسع چوہدری عید کے دوسرے روز ٹیلی فلم ایبسلوٹلی ناٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کے مد مقابل دکھائی دیں گے۔ مزاحیہ ٹیلی فلم کی دیگر کاسٹ میں حنا بیات اور صبا فیصل بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
رواں سال عید پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث حکومت کی جانب سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ایسے میں دلچسپ ٹی وی شوز، ٹیلی فلمز اور ڈرامے شائقین کی عید کو یقیناً رنگین بنادیں گے۔