ڈنک کی کہانی اہم موڑ پر آگئی
سوشل میڈیا پر بلال عباس کی اداکاری کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ ان دنوں پاکستان کے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ڈنک کی اس ہفتے کی قسط نے مداحوں کو پوری طرح اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ سوشل میڈیا پر اِستغاثہ کے منطقی سوالات اور سفیر کے کردار کے جرات مندانہ اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا یہ ڈرامہ سیریل ڈنک ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ ثناء جاوید اور بلال عباس نے نبھایا ہے جبکہ مداح اداکارہ ازیکا ڈینیئل کے کردار ’منال‘ کو بھی پسند کررہے ہیں۔ ڈنک میں ثناء جاوید کے کردار کا نام امل ہے اور بلال عباس، حیدر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فہد شیخ سفیر کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ ڈنک نے شروعات میں مداحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی لیکن درمیان میں طوالت کے باعث ڈرامے کو لے کر شائقین کی پسندیدگی کم ہوتی گئی تاہم اب ڈرامہ ایک اہم موڑ پر آگیا ہے۔
بلاشبہ ڈنک کی اس ہفتے کی قسط نے مداحوں کو پوری طرح اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ ہراسگی کا جھوٹا الزام لگانے والی امل کی سچائی کافی حد تک سامنے آئی۔ ڈرامے میں عدالتی کارروائی کو جس انداز سے عکس بند کیا گیا ہے، ہمیں عام طور پر ڈراموں میں اس قدر حقیقت کا رنگ نظر نہیں آتا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے ڈرامے میں اِستغاثہ کے منطقی سوالات کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
Appreciation tweet for Salma baji like finally!! 😂❤️#dunk #bilalabbaskhan pic.twitter.com/GnwYiPVcE1
— Baneen || Haider Protection Squad (@hereforBilal) July 17, 2021
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ ’ڈنک‘ میں ازیکا ڈینیئل کا کردار مداحوں کو بھا گیا
دوسری جانب سفیر کے کردار کا بھری عدالت میں امل کو طلاق دے دینا بھی مداحوں کے لیے ایک جھٹکا تھا۔
today’s episode of #DUNK was belongs to safeer’s this dialogue biwi thi 🙌⚡ maza aa gaya aaj @bilalabbas_khan @TheFahadSheikh @IamSanaJaved #bilalabbaskhan #sanajaved #fahadshaikh pic.twitter.com/29C0ZE5WZe
— Alia Khan (@aliakhan_khel) July 17, 2021
ایک طرف عدالتی کارروائی کے دوران ہر کردار کے تاثرات اور ڈائیلاگز لاجواب تھے تو دوسری جانب بلال عباس کی اداکاری بھی قابل تعریف تھی۔
Kings of expression needs no dialogues simply explain all the inner situation of the character…this serial is a master piece …and the twist here is just beyond the expectations #Dunk pic.twitter.com/cpYWte8JG7
— kinzaashraf (@kinzaashraf117) July 18, 2021
ڈرامے کی اگلی قسط کے ٹیزر کو بھی صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
Here comes the thunder ⚡⚡⚡
Haider is on radio active mode .
The most anticipated scene.
It’s tym for Haider’s revenge 🔥🔥🔥.
Bring it on 🔥#Dunk#BilalAbbasKhan #Sanajaved https://t.co/QiPpKa7q9c— Hafsa…. (@HafsaShaheen01) July 18, 2021
ڈرامے میں اب تک امل جس جھوٹے الزام پر شور مچاتی آئی ہے، اگلی قسط میں حیدر اسے سچ کرنے کی ٹھان چکا ہے۔ مداحوں کو ڈنک کی اگلی قسط کا بےصبری سے انتظار ہے۔
Mind boggling teaser of #Dunk 🔥🔥
How much we waited for this scene !! #BilalAbbasKhan you beauty 🔥🔥 https://t.co/mUeIjZOQRI— Bilal Abbas Fanpage (@BilalabasAddict) July 18, 2021
واضح رہے بدر محمود کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی محسن علی شاہ نے لکھی ہے۔