فلم کھیل کھیل میں کا ٹیزر اور پوسٹر جاری

مداح بلال عباس اور سجل علی کو دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےچین ہیں۔

پاکستان کے معروف اداکار بلال عباس اور سجل علی 5 سال بعد ایک دوسرے کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کھیل کھیل میں کا ٹیزر اور پوسٹر جاری کردیا گیا۔

ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان کی فلم انڈسٹری نے آہستہ آہستہ سراٹھانا شروع کیا ہے۔ معروف فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے نئی فلم کھیل کھیل میں پر کام کا آغاز کردیا۔ فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

کھیل کھیل میں اداکار بلال عباس اور سجل علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ دونوں اداکار 5 سال بعد کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ اس سے پہلے سجل علی اور بلال عباس ڈرامہ سیریل او رنگ ریزہ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔ اداکار بلال عباس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ہر نئی فلم بنانا نئی جنگ لڑنے کے مترادف ہے، نبیل قریشی

اداکارہ سجل علی نے بھی اپنی نئی فلم کا پوسٹر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

دونوں فنکاروں کی جانب سے پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ اگر تاریخ کہانیوں کی صورت میں بیان کی جاتی تو اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا تھا۔ اس تحریر سے تو یہی واضح ہورہا ہے کہ فلم کا موضوع پاکستان کی تاریخ سے متعلق ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، ثمینہ احمد، منظر صحبائی اور مرینہ خان شامل ہیں۔

واضح رہے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا اس سے پہلے ایکٹر ان لا، نامعلوم افراد اور لوڈ ویڈنگ جیسی کامیاب فلمیں بناچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر