آئمہ بیگ تنقید کی زد میں
منگنی کی تقریب میں گلوکارہ کو امام ضامن باندھنے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ منگنی کی تقریب میں ساڑھی کے ساتھ امام ضامن باندھنے پر آئمہ بیگ کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
ہمارے ملک میں مداح فنکاروں کی نجی زندگی میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے لباس اور انداز پر بلاوجہ تنقید بھی کی جاتی ہے۔ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی منگنی کی تقریب میں سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی اور ساتھ ہی بازو پر امام ضامن باندھا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا
تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
This is such a shameful act with no dignity, and What’s the point of wearing Imam Zamin of BIBI FATIMA (R.A) name on your sleeveless arms ? Disgusting Behavior , Have some shame#AimaBaig #RespectTheHolyNames pic.twitter.com/ASQP19DgII
— Shaheryar Sialvi (PAK) 🇵🇸 (@shehryarsialvi) July 25, 2021
View this post on Instagram
دوسری جانب چند صارفین کا کہنا تھا کہ امام ضامن باندھنا یا نہ باندھنا گلوکارہ کا نجی معاملہ ہے اس پر تنقید کا جواز نہیں بنتا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 4 ماہ قبل آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے انفرادی طور پر منگنی کی تھی ۔ جوڑے نے مارچ میں فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان بھی کیا تھا اور انگوٹھیوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب باضابطہ طور پر اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کی تقریب سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

شہباز شگری نے منگنی کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں آئمہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے دنیا کی بہترین لڑکی سے ملاقات کی اور اس نے مجھے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس پوسٹ پر اداکارہ ماہرہ خان، زارا نور عباس، مایا علی اور اداکار شہریار منور سمیت متعدد فنکاروں نے کمنٹس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram









