سونیا حسین نے شادی کی تاریخ دے دی
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جنوری 2023 میں شادی کرلیں گی۔
پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تاریخ دے دی۔ اداکارہ نے نئی انسٹاگرام پوسٹ سے بھی مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔ صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ کو ایک مرتبہ پھر محبت ہوگئی ہے۔
سونیا حسین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، الفاظ کا ذخیرہ اس قدر شاندار ہوتا ہے کہ مداح اسے پسند کیے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے نہایت خوبصورت الفاظ کا چناؤ کرکے ایک تحریر شیئر کی۔ سونیا حسین نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ عقلمند کہتے ہیں کہ صرف بے وقوف لوگ ہی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن میں خود کو تم سے محبت کرنے سے روک نہیں پارہی ہوں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی رخصتی کب ہوگی؟
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ سونیا حسین کو ان کا نیا جیون ساتھی مل گیا ہے اور یہ پوسٹ اسی سے متعلق ہے۔ سونیا حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن بھی رکھا، ایک مداح نے سونیا حسین سے پوچھا کہ وہ شادی کب کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ جنوری 2023 میں وہ شادی کرلیں گی۔ ایک اور مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ جس سے آپ 2023 میں شادی کریں گی کیا وہ بھی کوئی اداکار ہیں؟ سونیا حسین نے سوال کے جواب میں لکھا خدا نہ کرئے۔
سونیا حسین کی انسٹاگرام پوسٹ اور سوال جواب کے سیشن سے تو یہی اندازہ ہورہا ہے کہ وہ جلد ہی شادی سے متعلق کوئی خبر سنائیں گی تاہم شادی واقعی اداکارہ کی دی گئی تاریخ پر ہوگی اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
واضح رہے کہ سونیا حسین کی پہلی شادی 2014 میں پاکستانی ماڈل واصف محمد کے ساتھ ہوئی تھی جوکہ زیادہ عرصہ چل نہ پائی اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔