نادیہ خان نے اداکارہ میرا کی خواہش کا بھانڈا پھوڑ دیا
متنازعہ شخصیت کی مالک اداکارہ میرا اپنا اسکینڈل زبردستی گلوکار علی ظفر کے ساتھ بنانا چاہتی تھی۔
ماضی کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ مجھ سے علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل کھڑا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
نادیہ خان نے بتایا کہ ایک شو کے دوران اداکارہ میرا میرے ساتھ مزے مزے کی باتیں کررہی تھیں، جبکہ گلوکار اور اداکار علی ظفر اسٹیج پر پرفارم کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلا کی سوشل میڈیا پر جنگ
نادیہ خان کے مطابق میرا نے مجھ سے قریب ہو کر پوچھا کہ آج کل لڑکوں میں سب سے ہاٹ کون چل رہا ہے؟ نادیہ خان نے کہا کہ میں حیران تھی کہ میرا نے ایسی خواہش کا اظہار کیوں کیا ہے۔
View this post on Instagram
مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ میں نے علی ظفر کا نام لیا تو اداکارہ کہنے لگیں کہ کسی طرح سے میرا اس کے ساتھ اسکینڈل بنا دو۔ اور ابھی اعلان کرو۔ کچھ بھی میرے اور علی ظفر کے بارے میں۔
نادیہ خان نے بتایا کہ جب میں نے ٹال مٹول سےکام لیا تو میرا اسٹیج پر پہنچ گئیں اور گلوکار علی ظفر کے قریب ہو کر پرفارم کرنے لگیں۔
نادیہ خان کا کہنا ہےکہ ہم محنت کرتے ہیں ، پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کامیڈی کرتے ہیں مگر میرا کے پاس وہ سب کچھ قدرتی طور پر موجود ہے۔ وہ محنت کیئے بغیر کوئی بات کرتی ہیں یا ویڈیو بناتی ہیں تو انہیں لاکھوں ویوز مل جاتے ہیں۔
اداکارہ میرا ہمیشہ تنازعات کا شکار رہتی ہیں، عوام کی نگاہوں میں رہنے کے لیے عجیب و غریب حرکتوں سے بھی گریز نہیں کرتی ہیں۔ اور یہ پہلا مرتبہ نہیں ہوا کہ انہوں نے خلاف توقع کسی خواہش کا اظہار کیا ہو۔