ماہرہ خان اور فواد خان 10 سال بعد بڑے پردے پر
فلم نیلوفر کی شوٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی 10 سال بعد اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، دونوں اداکار فلم نیلوفر میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ سوشل میڈیا پر فلم کی شوٹنگ کی تصویر وائرل ہوگئی۔
ملک کے معروف اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ مداح ایک عرصے سے ان دونوں اداکاروں کو ڈرامہ سیریل ہمسفر کے بعد دوبارہ دیکھنا چاہتے تھے اور ان کی یہ خواہش اب پوری ہونے والی ہے۔ ماہرہ خان اور فواد خان تقریباً 10 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے وہ بھی بڑے پردے پر، فلم نیلوفر کی شوٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پروجیکٹ 2020 میں شروع ہوا تھا، تصاویر بھی سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر شیئر کی گئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فلم کے حوالے سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی لیکن درمیان میں کرونا کے باعث تعطل کا شکار ہوگیا تھا تاہم اب دوبارہ سوشل میڈیا پر فلم کی تشہیر کا آغاز ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان سے ان کے اب تک کہ سب سے مشکل کردار کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فلم نیلوفر کا نام لیا جس میں وہ ایک نابینا لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فواد خان نے اب تک فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے تاہم شوٹنگ کے دوران لی گئی اداکار کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے تیزی سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم مداح دونوں سپراسٹارز کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔