ول اسمتھ ولیمز سسٹرز کے والد بن گئے

ول اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ ایک تاریخی کردار پر مبنی فلم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔

نامور ٹینس اسٹارز وینس اور سرینا ولیمز کی زندگی پر مبنی فلم ”کنگ رچرڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جھلکیاں دیکھ کر شائقین ول اسمتھ  کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

فلم کنگ رچرڈ میں ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ، وینس اور سرینا ولیمز کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں دونوں بہنوں کی زندگی کے مختلف لمحات و واقعات سے پردا اٹھایا گیا ہے۔ یہ فلم، کنگ رچرڈ کی اپنی بیٹیوں کو ٹینس اسٹارز بنانے کی تربیت دینے کی جدوجہد سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ول اسمتھ نے کنگ رچرڈ کا ٹریلر شیئر کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ ایک تاریخی کردار پر مبنی فلم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Will Smith (@willsmith)

یہ بھی پڑھیے

فلم کھیل کھیل میں کا ٹیزر اور پوسٹر جاری

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وینس اور سرینا ولیمز کے والد نے ٹینس کے کھیل میں کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کو شاندار کھیل سکھایا۔ وینس ولیمز 7 مرتبہ جبکہ سیرینا ولیمز 23 مرتبہ گرینڈ سلیم کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

کنگ رچرڈ کے ہدایتکار رینالڈو مارکس گرین ہیں جبکہ سیرینا اور وینس کا کردار ڈیمی سنگلٹن اور ثنیہ سڈنی ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر