علی ظفر پاک چین دوستی کے سفیر
علی ظفر چینی زبان میں اپنا گایا گیا گانا دوبارہ سب کو سنا کر چھاگئے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کے حوالے سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف گلوکار علی ظفر نے چینی گلوکارہ کے ساتھ پاک چین دوستی سے متعلق گانا دل چرا لیا تم نے گایا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔
پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ یکم اگست کو ہے، جس کے حوالے سے جی ایچ کیو میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ سمیت چینی سفارتی حکام نے بھی شرکت کی۔
94th Anniversary of the founding of Chinese Peoples’ Liberation Army (PLA) was commemorated at GHQ. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) was the Chief Guest on the occasion. Ambassador of China to Pakistan; His Excellency Mr Nong Rong, Defence Attache; (1/6) pic.twitter.com/tvlgps4pJS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر علی ظفر کا نغمہ ریلیز
پاکستان کے سول ایوارڈ یافتہ گلوکارعلی ظفر اپنے نغموں سے پورے ملک کا دل جیتنے کے بعد اب پاک چین دوستی کے سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں علی ظفر نے چینی گلوکارہ ژیانگ منکی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سر ملائے اور پاک چین دوستی سے متعلق گانا دل چرا لیا تم نے گایا۔
View this post on Instagram
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے موقعے کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔
دل چرا لیا تم نے۔ ایسی ہے یہ تیری میری دوستی pic.twitter.com/LZ8d9dynjA
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 29, 2021
واضح رہے علی ظفر نے چینی گلوکارہ کے ساتھ یہ گانا دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جاری کیا تھا۔









