حدیقہ کیانی اپنے سنہری دور کو یاد کرنے لگیں
گلوکارہ نے دیگر پاپ سنگرز کے ہمراہ 2004 میں لی گئی تصویر شیئر کردی۔
پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے پاپ موسیقی کے اپنے سنہری دور کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پرانی تصویر جاری کردی۔ ان کے مداح تصویر کو پسند اور شیئر کررہے ہیں۔
حدیقہ کیانی بچپن سے ہی موسیقی کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں، آج بھی مداح ان کے گائے ہوئے گانوں کو بڑے شوق سے سنتے ہیں۔ حدیقہ کیانی کو اب پاکستانی فلم انڈسٹری کے پرانے دور کی یاد ستانے لگی ہے، اس لیے انہوں نے پاپ سنگرز کی ایک پرانی تصویر شیئر کردی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حدیقہ کیانی نے 2004 کے ہیرالڈ پاکستان میگزین کے سرورق کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دیگر گلوکاروں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
Saw this photo spread from the 2004 annual issue of @HeraldPakistan floating around so I thought I’d share the original centerfold and the original cover ♥️ shot by @tapujaveri a moment in music history. pic.twitter.com/1XoYa4w4Ht
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) August 2, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور انڈیا سے موسیقی کی دو دیوانیاں سوشل میڈیا پر وائرل
حدیقہ کیانی نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد میڈم نرگس ناہید سے گائیکی سیکھی، انہوں نے 1990 کی دہائی میں ایک فلم میں پلے بیک گلوکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کا باقائدہ آغاز کیا تھا۔ عدنان سمیع کے کمپوز کیے گئے گانے سرگم نے حدیقہ کیانی کو شہرت کی بلندی پر پہنچایا۔ وہ اب تک 100 سے زائد گانے گاچکی ہیں۔
موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے بعد حدیقہ کیانی نے اداکاری میں بھی اپنی قسمت آزمائی، حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل رقیب سے نشر ہوا تھا جسے بےحد پذیرائی ملی تھی۔