اکشے کمار کی فلم بیل بوٹم سینما میں ریلیز ہوگی
بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر شیئر کردیا۔
انڈین اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بیل بوٹم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم 19 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے بجائے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے شہرت رکھنے والے اکشے کمار واقعی خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کررہے ہیں۔ کرونا کے اس دور میں جہاں ہر کوئی سینما میں فلم ریلیز کرنے سے احتیاط کررہا ہے اور زیادہ تر انڈین فلمز اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جارہی ہیں۔ ایسے میں اکشے کمار کی نئی فلم بیل بوٹم سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔
اکشے کمار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر شیئر کردیا ہے۔
Bringing back the magic of the big screen with #BellBottom.#BellBottomTrailer out now – https://t.co/SdWisNFdFr @vashubhagnani @Vaaniofficial @humasqureshi @LaraDutta @ranjit_tiwari @jackkybhagnani @honeybhagnani @poojafilms
— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
اداکار عدنان صدیقی روایتی کھانوں کے دلدادہ
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ریتک روشن سمیت متعدد اداکاروں نے فلم کے ٹریلر کو پسند کیا ہے اور سوشل میڈیا پر اکشے کمار کو خوب داد دی ہے۔
Team #BellBottom is here to bring back theatrical experience in style on 19th August 2021. Invigorating trailer guys! Congratulations Jackky and team 👏🏻 https://t.co/XPRmAr87PT
— Hrithik Roshan (@iHrithik) August 3, 2021
بھارت میں کرونا کے کیسز میں کمی نہیں آرہی جس کی وجہ سے شائقین سنیما گھروں کا رخ کرنے سے کترانے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں لوگ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فلم دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے اکشے کمار کی فلم کی سینما میں ریلیز بلاشبہ ایک بڑا رسک ہے اور فلم کے فلاپ ہونے کے زیادہ چانسز ہیں۔
بیل بوٹم میں اکشے کمار کے مدمقابل ہما قریشی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ فلم میں موجود دیگر اداکار بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بیل بوٹم کے ہدایتکار رنجت تواری ہیں جبکہ فلم کی کہانی اسیم اروڑا اور پرویز شیخ کی تحریر کردہ ہے۔ ایکشن فلم 19 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔









