اداکار عدنان صدیقی روایتی کھانوں کے دلدادہ
اداکار کے انناس پیزا پر تبصرے کے بعد ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ جوابات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ "پیزا پر انناس، بریانی میں الائچی اور ڈمپلنگ کیچپ کے ساتھ کھانا ایسے ہے جیسے خود کشی کرنا۔ کیا جو میں محسوس کرتا ہوں کوئی دوسرا بھی محسوس کرتا ہے۔؟”
اداکار عدنان صدیقی کے انناس والے پیزا پر تبصرے کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سنجیدہ اور مزاحیہ اور دلچسپ جوابات کا سلسلہ چل نکلا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی اپنے سنہری دور کو یاد کرنے لگیں
Pineapple on pizza, elaichi in biryani and dumplings with ketchup are culinary hara-kiri. Anyone who feels otherwise? #foodsnob
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) August 3, 2021
سٹرینجرز مانیا نامی ٹوئٹر صارف نے عدنان صدیقی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "کباب میں ہڈی محسوس ہوتی ہے خصوصاً جب بریانی کھاتے ہوئے الائچی منہ میں آجاتی ہے۔”
kabab main haddi… especially ilaichi aati jb biryani main.
— strangers mania (@StrangerMania) August 3, 2021
ماہین وہاب ٹوئٹر صارف نے عدنان صدیقی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بریانی ہو گی تو الائچی ضرور ہوگی۔”
Elaichi in biryani is a must.
— Maheen Wahab (@MaheenWahab1) August 3, 2021
سٹرینجرز مانیا نے ماہین وہاب کے ٹوئٹ پر "کراہٹ” کا اظہار کیا ہے۔
yuck
— strangers mania (@StrangerMania) August 3, 2021
ٹوئٹر کی ایک اور صارف نتاشہ کنڈی جوکہ مصنفہ اور یوٹیوبر ہیں ، انہوں نے اداکار عدنان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے کہا ہے کہ "پیزا کے اوپر انناس بہت مزہ دیتا ہے۔”
Pineapple on pizza is yumm.
— Natasha Kundi نتاشا کُندی (@NatashaKLondon) August 3, 2021
ایک خاتون خانہ بنت عباس نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا ہے کہ”بریانی پر چاکلیٹ کیسی لگتی ہے۔۔۔۔۔؟
What about chocolate on biryani….? A sheer murder attemp on biryani lovers
— بنتِ عباس (@ChillyMilly0) August 3, 2021
ارم بٹر جو کے دو بچوں کی ماں انہوں نے ٹوئٹر پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ "میرے بچوں کو ہواوے پیزا بہت پسند ہے۔ پیزا پر انناس کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ پیزا بچوں کے لیے ہے اس لیے انہیں انجوائے کرنے دینا چاہیے۔”
My kids love Hawaiian pizza…the pizza with pineapple on it. I think it’s a kind of kids pizza so let them enjoy it.
— Eram Butar (@zaka_iram) August 3, 2021
ٹوئٹر کے ایک اور صارف فیصل جاوید صدیقی جو کہ بینکر ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ میں عدنان صدیقی کی پہلی دو باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔
The first 2 are definitely Harakiri
— Faisal Javed Siddiqui (@FJSiddiqui) August 3, 2021