حرا مانی عاصم اظہر کی لیکن انوشے عباسی حرا مانی کی فین

حرا مانی نے انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل پگلی کا ٹائٹل سانگ شیئر کیا۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی عاصم اظہر کی گلوکاری کی مداح ہیں جبکہ اداکارہ انوشے عباسی حرا مانی کی اداکاری کی فین ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں فنکاروں نے کھل کر ایک دوسرے کو داد دی۔

حرا مانی اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی بےحد دلچسپی رکھتی ہیں اور اچھے سر چھیڑنے والوں کی تعریف کرنا بھی نہیں بھولتیں۔ اداکارہ گلوکار عاصم اظہر کی مداح ہیں اور اکثر ان کی گائیکی کی داد بھی دیتی رہتی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں حرا مانی نے اپنے ایک پرانے ڈرامہ سیریل پگلی کا ٹائٹل سانگ شیئر کیا اور اس کے گلوکار عاصم اظہر اور عائمہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان نے خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا

پوسٹ پر انوشے عباسی نے پگلی میں حرا مانی کی اداکاری کی داد دی۔ انوشے عباسی نے حرا مانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اداکاری میں حقیقت کا رنگ دکھائی دیتا ہے۔

ٹی وی ڈراموں کے شائقین تو فنکاروں کے مداح ہوتے ہی ہیں لیکن اب فنکار بھی ایک دوسرے کے فین ہونے لگے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس بات کا بھرپور انداز میں اظہار بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے ڈرامہ سیریل پگلی 2018  میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ ڈرامے میں حرا مانی نے مرکزی اداکار نبھایا تھا جبکہ گلوکار عاصم اظہر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

متعلقہ تحاریر