حرا مانی اور صبا قمر نے اپنے پالتو جانور متعارف کرادیے
حرا مانی اپنی نخریلی مانو جبکہ صبا قمر اپنے رومیو سے بےحد پیار کرتی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنے پالتو جانور متعارف کرادیے ہیں۔ حرا مانی اپنی نخریلی مانو کی دیوانی ہیں تو صبا قمر اپنے رومیو سے بےحد پیار کرتی ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی سے متعلق پوسٹ شیئر کرتی ہیں۔ اداکارہ حرا مانی اور صباقمر نے بھی کچھ ایسا ہی کیا، دونوں فنکاراؤں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پالتو جانور متعارف کرادیے۔
حرا مانی نے پوسٹ میں اپنی نخریلی بلی کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ان کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ اس کے نخرے تو چیک کریں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
باپ ہیرو بننے کے لیے تیار لیکن بیٹے کو سپر ہیرو کی تلاش
صبا قمر نے بھی مداحوں کو بتادیا کہ وہ جانوروں سے کتنا پیار کرتی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے کتے کے ساتھ لی گئی تصاویر کی ایک ویڈیو بنا کر شیئر کردی۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ محبت، امن اور میرا رومیو۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد اداکار اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرچکے ہیں۔ اداکارہ عشنا شاہ بھی اپنے ٹوئٹی کو مداحوں سے ملواچکی ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکار شہریار منور سمیت متعدد فنکار اپنے پالتو جانوروں کا مداحوں سے تعارف کراچکے ہیں۔