ازیکا ڈینیئل نے جی این این کے بائیکاٹ کا مشورہ کیوں دیا؟

ادکارہ نے نیوز چینل کو کام کے لیے بدترین ادارہ قرار دے دیا۔

اداکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گورمے نیوز نیٹ ورک (جی این این) کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا۔ ادکارہ نے نیوز چینل کو کام کے لیے بدترین ادارہ قرار دے دیا۔

مختلف ٹی وی چینلز اپنے پروگرامز میں فنکاروں کو مدعو کرتے ہیں جس کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ بعض چینل اپنے پروفیشنلزم سے اداکاروں کو رام کرلیتے ہیں جبکہ کچھ اپنے غیر پیشہ ورانہ رویے سے فنکاروں کی بلیک لسٹ میں شامل ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا جی این این کے ساتھ۔

معروف اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جی این این کام کے لحاظ سے بدترین ادارہ  ہے۔ انہوں نے اپنے شعبے سے وابستہ افراد کو جی این این کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس چینل کے ساتھ اپنی ذمہ داری پر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیے

میرا نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر بنادیا

ازیکا ڈینیئل کی انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا اور وہ اداکارہ کے تلخ بیان کی وجوہات سے متعلق اندازے لگارہے ہیں۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ معاوضے کی عدم ادائیگی پر چینل سے نالاں ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے جی این این کے ماحول کی وجہ سے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

کچھ صارفین نے مبہم اسٹوری شیئر کرنے پر اداکارہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ تحاریر