شہزاد رائے کو بچوں کے بینڈ کی تلاش

گلوکار نے ٹین ڈبوں پر پرفارمنس دینے والے بچوں کی ویڈیو شیئر کرکے ان کا پتہ مانگ لیا۔

پاکستان کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے ٹین ڈبوں سے شاندار پرفارمنس دینے والے بچوں کی تلاش میں نکل پڑے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انہوں نے مداحوں سے بچوں کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کردی۔

شہزاد رائے اب تک کئی مشہور گانے گا چکے ہیں اور وہ ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔ اب انہوں  نے موسیقی کے آلات کے بغیر شاندار پرفارمنس دکھانے والے بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ان کی تلاش شروع  کردی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں شہزاد رائے نے بچوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ معصوم بچے ٹین اور پلاسٹک کے ڈبوں سے شاندار پرفارمنس دیتے نظر آرہے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں شہزاد رائے نے لکھا کہ کوئی ان بچوں کے بارے میں انہیں معلومات فراہم کرے  وہ ان معصوم بچوں کو موسیقی کے تمام آلات دینا چاہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

گلوکار کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ ان بچوں کا تعلق وسطی ہنزہ سے ہے اور جلد وہ انہیں بچوں کا مکمل پتہ فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر پاک چین دوستی کے سفیر

شہزاد رائے کی بچوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کی یہ کوئی پہلی کوشش نہیں ہے۔  اس سے قبل بھی  وہ مختلف ٹیلنٹڈ  نوجوانون کو سامنے لاچکے ہیں۔ 2 ماہ قبل شہزاد رائے نے ایک شخص کی گانا گانے کے انداز میں ٹھیلے پر قلفی فروخت کرنے والی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں تو قلفی کھائے بغیر ہی مزا آگیا۔

متعلقہ تحاریر