ہارون نے پاکستان کا ایونجر متعارف کروا دیا

گلوکار کا نیا گانا صارفین پسند کررہے ہیں۔

پاکستان  کے  معروف  گلوکار ہارون کی طویل عرصے بعد موسیقی کی دنیا میں جاندار واپسی  ہوئی  ہے۔  ہارون  اس  مرتبہ  بالکل  مختلف  انداز میں  سامنے  آئے  ہیں،  گلوکار نے سپرہیروز  پر  مبنی  فلم  سیریز ایونجرز  کے  حوالے  سے  اپنا  نیا  گانا سوشل  میڈیا  پر جاری کردیا۔

پاکستانی موسیقی اور ملی نغموں کو نئے انداز سے متعارف کرانے والے گلوکار ہارون کئی سال بعد اسکرین پر واپس آئے ہیں۔ گلوکار نے سوشل  میڈیا  پر اپنا انگریزی گانا لیٹس جسٹ بریتھ می“  جاری  کردیا۔ گانے  کو  سوشل  میڈیا  صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔  رواں ماہ 5اگست کو جاری کیے گئے گانے کی  ویڈیو کو یوٹیوب  پر  اب تک 9 لاکھ 40 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ  بھی  پڑھیے

نازیہ حسن کی موت کے 21 سال بعد تنازعہ کیوں کھڑا ہوا؟

گلوکار نے انسٹاگرام پر  گانے کا ٹیزرجاری کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں وہ مزید گانے بھی ریلیز کریں گے۔دوسری  جانب  چند  انسٹاگرام  صارفین  نے  گانے  پر  تنقید  کرتے  ہوئے  کمنٹ  کیا  کہ  اس  کی  دھن  ہارون  کے  ایک  پرانے  گانے سے  ملتی  جلتی  ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Haroon Official (@haroonworld)

واضح  رہے  ہارون  نے  پچھلے  سال لاک ڈاؤن سے پریشان لوگوں کے لیے10سال بعد گانا ڈھونڈوں گا ریلیز کیا  تھا۔

متعلقہ تحاریر