حرا مانی نے بالی ووڈ فلم کا گانا گاکر دل جیت لیے
حرا مانی اس سے پہلے کشمیر بیٹ میں بھی سریلی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔
حرا مانی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سریلی آواز کی مالک بھی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے گلوکاری کی نئی ویڈیو جاری کردی۔
حرا مانی کا شمار پاکستان کی ان ملٹی ٹیلنٹڈ فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اداکاری کے میدان میں جھنڈے گاڑھ چکی ہیں بلکہ اپنی گلوکاری سے بھی مداحوں کو دنگ کردیتی ہیں۔ دو بول، دل موم کا دیا، یقین کا سفر اور میرے پاس تم ہو جیسے بڑے پروجیکٹس میں اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والی حرا مانی نے انسٹاگرام پر جاری حالیہ ویڈیو میں ایسے سر چھیڑے کے مداح داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
بلال اشرف کا فلموں کے بعد ٹی وی پر بھی ماہرہ خان کے ساتھ ڈیبیو
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرا مانی اس سے پہلے پروگرام کشمیر بیٹ میں بھی اپنی سریلی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔ اداکارہ کا پہلا گیت سواری تھا جس پر انہوں نے اسٹیج پرفارمنس بھی دی تھی۔
حرا مانی کے گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے پہلے ہی روز یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو کو 83 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ حرا مانی گلوکاری کرتے ہوئے جو تاثرات چہرے پر لاتی ہیں وہ قابل دید ہوتے ہیں۔









