انسٹاگرام پر حقیقی زندگی کا عکس دکھائی نہیں دیتا، عائشہ عمر
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔
پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کہتی ہیں کہ انسٹاگرام پر انسان کی حقیقی زندگی کا عکس دکھائی نہیں دیتا ہے۔ ایک تصویر سے آپ کی زندگی کے طوفانوں کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔
عائشہ عمر پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں عائشہ عمر نے اپنی چند پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ تحریر کی۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ ان تصاویر میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے کی بالکونی میں کھڑی ہیں اور سورج کو غروب ہوتے دیکھ رہی ہیں۔
بقول عائشہ عمر یہ تصاویر کھنچواتے وقت ان کا دل بھاری تھا اور دماغ میں ہزاروں خیالات تھے۔ عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ انسٹاگرام انسان کی حقیقی زندگی کا عکاس نہیں ہے۔ آپ کسی کی تصویر دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ اس کی زندگی اور اس کے ذہن میں کیا چل رہا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
زرنش خان ابرار الحق کی حمایت میں سامنے آگئیں
اداکارہ کے مطابق اس وقت وہ اور ان کی دوست ثانیہ بہت مشکل دور سے گزر رہے تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور جب وہ اس دور سے باہر نکلیں تو پہلے سے زیادہ مضبوط شخصیت کی مالک بن گئیں۔
چند سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ عائشہ عمر اس پوسٹ میں اپنے ٹریفک حادثے کو یاد کررہی ہیں۔ جس میں وہ اور اداکار اظفر رحمان شدید زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے سپرہائی وے پر عائشہ عمر اور اظفر رحمان کی گاڑی کو ایک دوسری گاڑی نے ٹکر ماری تھی، جس سے ان کی گاڑی سڑک سے پھسلتے ہوئے کھائی میں جاگری تھی۔ حادثے کے باعث عائشہ عمر کی گردن کی ہڈی میں 2 فریکچر ہوئے تھے جبکہ اظفر رحمان کے سر میں چوٹیں آئیں تھیں۔