عمر شریف کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
عمر شریف کو 2020 میں بھولنے کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
کامیڈی کنگ عمر شریف ان دنوں شدید بیمار ہیں۔ مداح سوشل میڈیا پر معروف میزبان و اداکار کی وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تصویر دیکھ کر پریشان ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے بیمار دکھائی دے رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں مداح اپنے پسندیدہ میزبان و اداکار کی گرتی ہوئی صحت کو لے کر پریشان ہوگئے۔ سوشل میڈیا صارفین عمر شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اینکر پرسن کرن ناز نے بھی عمر شریف کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔
Legend Artist ‘ Umer Sharif ‘ Latest Picture ❤
Keep Pray for his good health 🙏 pic.twitter.com/Ybnor3RhKx— Kiran Naz (@KiranNaz_f) August 31, 2021
یہ بھی پڑھیے
ایمن خان بھی ینگ اسٹنرز کی مداح نکلیں
عمر شریف کو 2020 میں بھولنے کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ٹی وی اسکرینز پر نظر نہیں آئے۔ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اس شخص کی خاموشی نے مداحوں کو اداس کردیا ہے۔
چودہ سال کی عمر سے اپنے کیئریر کا آغاز کرنے والے عمر شریف نے اسٹیج ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر تھا، جسے اتنے سال گزر جانے کے باوجود آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔
عمر شریف نے بھارت میں بھی اپنی متاثر کن شخصیت اور مزاحیہ جملوں سے بے پناہ شہرت و عزت کمائی۔
یہ ایک المیہ ہے کہ ہمارے ملک میں فنکار جتنی بھی شہرت حاصل کرلیں، عام طور پر ان کی زندگی کے آخری ایام بہت تکلیف دے ہوتے ہیں۔ مزاحیہ پاکستانی ڈرامے الف نون سے شہرت پانے والے اداکار رفیع خاور عرف ننھا کی زندگی کا باب بھی نہایت دردناک انداز میں بند ہوا تھا۔ سب کو ہنسانے والے شخص نے اپنے ہاتھوں سے خود کی جان لے لی تھی۔









