یوم دفاع پر علی ظفر کا نیا گانا

معروف گلوکار نے سوشل  میڈیا پر نئے گانے کی تصویری جھلک شیئر کردی۔

پاکستان  کے معروف گلوکار و  اداکار علی ظفر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنہوں نے ہر اہم موقعے پر گانا جاری کرنا اپنا انداز بنالیا ہے۔ شاید اس یوم دفاع پر بھی علی  ظفر گانا ریلیز  کرنے والے  ہیں۔ سوشل  میڈیا  پوسٹس میں نئے گانے کی جھلک شیئر کردی۔

علی ظفر کی حالیہ سوشل میڈیا  پوسٹس سے یہی  ظاہر  ہورہا  ہے کہ انہوں  نے  یوم دفاع کی مناسبت سے نیا گانا ”میں اڑا“ تیارکرلیا ہے، جس میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔

یہ  بھی  پڑھیے

علی ظفر پاک چین دوستی کے سفیر

علی ظفر نے گانے کی ویڈیو کی تصویری جھلکیاں ٹوئٹر اور  انسٹاگرام  پر جاری کی ہیں۔ تصاویر میں علی ظفر کو ایف 16طیارے کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین نے علی ظفر کی پوسٹ کو  پسند کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا  ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گلو کارعلی ظفر  نے ہر اہم موقعے پر نغمہ جاری کرنے کو اپنا اندازبنالیا ہے۔ رمضان المبارک میں علی ظفر نے صابری برادران کی قوالی” بلاغل الاب کمالہ“ پیش کی تھی۔

پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی ناگہانی موت پر انہوں نے نغمہ”پہاڑوں کی قسم “ پیش کیا تھا۔

مزدوروں  کے  عالمی  دن  پر  بھی  علی  ظفر  نے  گانا  پیش  کیا  تھا۔

پاک چین دوستی سے متعلق علی ظفر کا نغمہ بھی صارفین کو خوب بھایا تھا۔

علی ظفر کا پی ایس ایل کا ترانہ”میلہ لوٹ لیا “ بھی غیرمعمولی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا.

متعلقہ تحاریر