ایک اور رئیلٹی شو کے فاتح کی موت
سدھارتھ بگ باس سیزن 13کے فاتح تھے۔

معروف انڈین اداکار سدھارتھ شکلا دل کے دورے کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے۔ رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح کی موت اسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی ہوگئی تھی۔
سدھارتھ شُکلا کی موت کی خبر بالی وڈ انڈسٹری اور سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بالی ووڈ فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا سمیت متعدد بھارتی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سدھارتھ شکلا کی عمر محض40 سال تھی۔ سدھارتھ نے خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں حصہ لیا اور فاتح قرار پائے۔
Remembering my fav pic @sidharth_shukla love you you shocked us all very depressing news sid #SidNaaz @ishehnaaz_gill hope God gives you courage to bear this loss pic.twitter.com/p299TDdkNR
— Dolly Bindra (@DollyBindra) September 2, 2021
یہ بھی پڑھیے
کیا آپ علیزے شاہ اور ناصر خان جان کے درمیان فرق تلاش کرسکتے ہیں؟
یہ بات نہایت حیران کن ہے کہ نوجوان اور مشہور بھارتی فنکاروں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کچھ اداکار ڈپریشن کا شکار ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں تو کچھ بیماری کے باعث موت کو گلے لگالیتے ہیں۔
سال 2006 میں انڈین آئڈل کے فاتح گلوکار سندیپ آچاریہ 2013 میں یرقان کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 29 سال تھی۔
سال 2007 میں امول اسٹار وائس آف انڈیا کے فاتح گلوکار اشمت سنگھ 2008 میں 17 سال کی عمر میں چل بسے۔ وہ ہوٹل کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے تھے۔
بالی ووڈ کے معروف نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے14 جون 2020 کو ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی تھی۔