بھارتی ہدایتکار نے بالی ووڈ کے سیاہ پہلو کی جھلک دکھادی
وویک رنجن کے مطابق بالی ووڈ کی تہہ اتنی تاریک ہے کہ عام آدمی کے لیے اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔
بالی ووڈ میں کئی سال گزارنے والے بھارتی ہدایتکار وویک رنجن اگنیہوتری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فلم انڈسٹری کے سیاہ پہلو سب کے سامنے لے آئے۔
انڈین اداکارائیں تو اکثر بالی ووڈ کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتی ہیں لیکن اب انڈین ہدایتکار بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں کے بارے میں بات کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ ویویک رنجن اگنیہوتری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کی سچائی سب کے سامنے رکھ دی۔ بھارتی ہدایتکار نے لکھا کہ جو آپ سب کو نظر آتا ہے وہ اصل بالی ووڈ نہیں ہے، بالی ووڈ کی تہہ اتنی تاریک ہے کہ عام آدمی کے لیے اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔
BOLLYWOOD – The Inside Story:
I have now spent enough years in Bollywood to understand how it works. What you see is not Bollywood. Real Bollywood is found in its dark allies. Its underbelly is so dark that it’s impossible for a common man to fathom. Let’s understand it:
1/8— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) September 2, 2021
یہ بھی پڑھیے
ایک اور رئیلٹی شو کے فاتح کی موت
یہاں بہت سارے خواب بکھرے ہوئے ہیں، ٹوٹے ہوئے ہیں، روندے ہوئے ہیں۔ اگر بالی ووڈ ٹیلنٹ کا میوزیم ہے تو یہ ٹیلنٹ کا قبرستان بھی ہے۔ یہاں جو بھی آتا ہے وہ جانتا ہے کہ مسترد کیا جانا اس انڈسٹری کی عام بات ہے۔ انسان کھانا کھائے بغیر تو زندہ رہ سکتا ہے لیکن عزت کے بغیر نہیں کیونکہ اس کے بنا انسان اپنی قدر کرنا چھوڑ دیتا ہے جبکہ امید بھی ختم ہوجاتی ہے۔
It’s the humiliation & exploitation which shatters tender dreams, hopes and belief in any kind of humanity. One can survive without food but to live without respect, self-worth and hope is impossible. No middle-class youngster grows up ever imagining to be in that situation.
3/8— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) September 2, 2021
بھارتی ہدایتکار نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات شہرت اور کامیابی اپنی قیمت مانگتی ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے آپ کو ایک اسٹار کی طرح دکھنا پڑتا ہے، ایک اسٹار کی طرح پارٹی کرنی پڑتی ہے، لیکن یہ تمام چیزیں آپ کو اسٹار نہیں بناتیں۔
So, they get introduced to all kinds of funny money. Some success is the most dangerous one. You are in showbiz without any income & power. You have to look like a star, party like a star, PR like a star but you aren’t a star.
5/8— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) September 2, 2021
ویویک رنجن کے مطابق بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جو واپس اپنے گھر کو لوٹ جاتے ہیں کیونکہ جو یہاں رہ جاتے ہیں وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ ان میں سے اگر کچھ لوگ تھوڑی کامیابی حاصل کر بھی لیتے ہیں تو وہ حقیقت نہیں ہوتی، ایسے لوگ ڈرگز اور شراب جیسی زندگی کو تباہ کرنے والی لتوں میں پڑجاتے ہیں۔ اور ایسی خراب عادتوں کے لیے انہیں پیسہ چاہیئے ہوتا ہے جس کے لیے وہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔









