معروف میوزیکل بینڈ کی چالیس سال بعد واپسی

ایبا نے 40 سال بعد "Voyage"کے ساتھ دوبارہ انڈسٹری میں واپس آنے کا اعلان کردیا

تین دہائیوں تک میوزک کی دنیا پرراج کرنے والے سوئیڈش میوزکل بینڈ "ایبا” نے  چالیس سال بعد "Voyage” کے نام سے نئے میوزیکل البم کے ساتھدوبارہ انڈسٹری میں واپس آنے کا اعلان کردیا، شائقین تاریخی میوزیکل بینڈ کی براہ راست پرفارمنس چالیس سال بعد27 مئی 2022 کو لندن میں دیکھ سکیں گے۔

1972 میں سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم سے منظر عام پر آنے والے چار اراکین پرمشتمل سوئیڈش میوزیکل بینڈ "ایبا” جدید موسیقی کی دنیا میں سب سے کامیاب میوزیکل گروپس کی فہرست میں شامل ہے۔ "ایبا” نے 1972 میں اپنے قیام سے 1983 تک دنیا بھر میں راج کیا اور معروف گانوں کی فہرست میں کسی اور میوزیکل بینڈ کو جگہ بنانے  نہیں دی۔

1974 میں "ایبا” کا ریلیز ہونے والاعالمگیر شہرت کا حامل گانا "واٹرلو” نے باکس آفس پر شہرت کی بلندیوں کو چھوا، یہ گیت 1974 کے یورو وژن مقابلے میں بہترین گیت قرار پایا تھا۔ سوئیڈش میوزکل بینڈ کی جانب سے تیار کردہ یہ گیت خاص طور پر یورو وژن کے لیے ہی لکھا گیا۔ حقیقت میں اسی گیت نے”ایبا” کی عالمگیر شہرت کی بنیاد رکھی تھی۔ سنہ 2005 میں یورو وژن کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر اس گیت کو میوزیکل مقابلے کی تاریخ کا سب سے بہترین گیت قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بی ٹی ایس کے لیے دنیا کے بہترین میوزک بینڈ کا اعزاز

"ایبا” نے اپنے ایک اور مقبول گیت کا عنوان فرانسیسی زبان سے لیا، فرانسیسی زبان میں ’وولی وُو‘ کے معنی ہیں کیا تمہیں چاہیے ہے، یہ گیت بھی سنہ 1979 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس گیت کی ریلیز کے بعد مختلف البم ضرور سامنے آئے لیکن کوئی نیا گیت ریلیز نہیں کیا گیا۔ سن 1982 کے بعد "ایبا” فعال نہیں رہا لیکن اس میوزیکل بینڈ نے کبھی تحلیل ہونے کا اعلان نہیں کیا۔ اب یہ مقبول گروپ پھر سے فعال ہونے جارہا ہےاوراس کی چالیس سال بعد پہلی پرفارمنس 27 مئی 2022  کو لندن میں دیکھی جاسکے گی۔

متعلقہ تحاریر