ماروی سرمد کی وجہ سے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، فیروز خان

فیروز خان  نے واضح کیا کہ ان کے خلیل الرحمان قمر سے اختلافات دور ہوچکے ہیں۔

اداکار فیروز خان نے ماضی  قریب میں اداکاری چھوڑنے کے  فیصلے  کی وجہ ماروی سرمد کو قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ان کے شیخ نے کبھی اداکاری کرنے سے منع نہیں کیا۔

فیروز خان  نے گزشتہ دنوں ویب  چینل ناشپاتی پرائم کے مشہور شو ٹو بی اونسٹ میں شرکت کی ۔ میزبان  تابش ہاشمی  نے سوال کیا کہ کیا  آپ نے اداکاری اپنے شیخ کے کہنے پر چھوڑی؟ جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ ان کے شیخ نے کبھی اداکاری سے منع نہیں کیا بلکہ ماروی سرمد کے بیان نے انہیں اپنے فیصلے پر مجبور کیا۔

یہ  بھی  پڑھیے

زوہیب حسن کو لینے کے دینے پڑگئے

انہوں  نے سوچا کہ انہیں کس طرف کھرا ہونا چاہیئے تو انہوں نے اداکاری چھوڑ دی۔ لیکن، بڑے بزرگوں نے سمجھایا کہ انہیں  انڈسٹری میں رہتے ہوئے اپنی بات دوسروں تک پہنچانی چاہیئے جس پر انہیں یہ بات سمجھ میں آگئی اور فیصلہ واپس لے لیا۔

ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر میں سے کس ایک کو منتخب کرنے کے سوال پر فیروز خان نے کہا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کو منتخب کریں گے، پورا پاکستان خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہے۔

فیروز خان  نے واضح کیا کہ ان کے خلیل الرحمان قمر سے اختلافات دور ہوچکے ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے فیروز خان کے بیان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر