یونس بٹ کے اسکرپٹ کے ساتھ ویناملک کی انڈسٹری میں واپسی

ویناملک نے سیاسی مزاحیہ شو"ہم سب امید سےہیں" سے شہرت حاصل کی تھی جس کا اسکرپٹ ڈاکٹریونس بٹ نے لکھا تھا

سات سال کے وقفے کے بعد معروف میزبان ویناملک ایک بارپھرڈاکٹریونس بٹ کے اسکرپٹ کے ساتھ پاکستان کے پہلے اور واحد ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم "اردو فلکس” پرایک نئی سماجی سیاسی طنزیہ ویب سیریزمیں دیکھی جاسکیں گی۔

ویناملک نے سیاسی مزاحیہ شو”ہم سب امید سےہیں” سے شہرت حاصل کی تھی جس کا اسکرپٹ ڈاکٹریونس بٹ نے لکھا تھا، اب جب وینا ملک نے دوبارہ انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کا آغاز بھی ڈاکٹر یونس بٹ کے اسکرپٹ ہی سے کیا جارہا ہے۔

ویناملک نے انڈسٹری میں اپنی دوبارہ واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی انتظارمیں تھیں، انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل ان کو بعض ریئلیٹی  شوزاورڈراموں کی آفرزملیں لیکن انھوں نے ان آفرزکو مسترد کردیا کیونکہ وہ ایسے اسکرپٹ نہیں تھے جن کا انھیں انتظار تھا۔

یہ پڑھیے

وینا ملک کی شادی کے بعد طلاق کا معاملہ بھی سوشل میڈیا کی نذر

ویناملک کی انڈسٹری میں واپسی کی خبروں سے سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبرکاخیر مقدم کیا ہے،  بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یونس بٹ کے اسکرپٹ کے ساتھ واپس آنے کا فیصلہ ایک اچھا فیصلہ ہے ان ہی کے شو کی وجہ سے آج ویناملک نے شہرت حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ ویناملک نے سنہ 2000 میں اپنے کریئر کا آغاز فلم "تیرے پیارمیں” سے کیا تھا جس کے بعد انھوں نے نجی ٹی وی کے شو "ہم سب امید سے ہیں” میں بطورمیزبان کام کیا جس نے ان  کی شہرت میں بے پنا ہ اضافہ کیا ، وینا ملک  نے بالی وڈ کی کچھ فلموں  اور ایک معروف رئیلیٹی شو  "بگ باس” میں بھی کام کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر