اداکارہ سارہ خان 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل

تازہ ترین فہرست کے مطابق کاجول ، دیپیکا پڈوکون ، کترینہ کیف ، شردھا کپور اور عالیہ بھٹ بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان کو 2021 کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چرچے عام ہو گئے ہیں۔ سارہ خان واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

ڈرامہ سیریل "بساط” میں انہوں نے "میرال” کے نام سے کردار ادا کیا تھا جو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ 2012 سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی سارہ خان نے ڈرامہ سیریل "بڑی آپا” میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات شروع

مزید برآں ، ڈرامہ سیریل "رقص بسمل” میں عمران اشرف کے مدمقابل سارہ خان کے کردار کو بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

اداکارہ سارہ خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، ان کے سوشل میڈیا مداحوں کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ  ہے۔

مقابلے کے منتظمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 2021 کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔

تازہ ترین فہرست کے مطابق کاجول ، دیپیکا پڈوکون ، کترینہ کیف ، شردھا کپور اور عالیہ بھٹ بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں جبکہ سارہ خان پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں۔

اس کے علاوہ اریانا گرانڈے ، گیگی حدید ، اسراء بلجک ، کینڈل جینر ، ٹیلر سوئفٹ اور دیگر کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر جاتے ہوئے سارہ خان کے شوہر فلک شبیر ، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیوی کے لیے اپنے پیار کی بارش کرتے دکھائی دیتے ہیں ، نے 2021 کی خوبصورت خواتین کی فہرست میں نامزد ہونے پر کیپشن میں لکھا ہے "میری رانی مجھے تم پر فخر ہے”۔

اداکارہ سارہ خان

سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب مشہور جوڑا اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر