اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات شروع
دونوں کی دھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی طویل انتظار کے بعد شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس سے شائقین خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی نائٹ سے ہوا جس میں منال خان اور محسن کے خاندان سمیت ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
📸 from the dholki night of #MinalKhan pic.twitter.com/K8G2BexVff
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) September 8, 2021
یہ بھی پڑھیے
بلال اشرف کا فلموں کے بعد ٹی وی پر بھی ماہرہ خان کے ساتھ ڈیبیو
اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر تقریب کی تصاویر شیئر کردی ہیں جس میں اداکارہ کو نارنجی رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ احسن محسن نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
تقریب میں اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کو ان کی بیٹی امل کے ساتھ دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہورہی ہیں۔ ولیمے کی دعوت بھی 12 ستمبر کو کراچی میں ہوگی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔