ڈرامہ سیریز "صلاح الدین ایوبی” کے لیے پاکستان میں ٹیلنٹ کی تلاش

عظیم فاتح کی زندگی پر بننے والی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی، سیریز 3 حصوں پر مشتمل ہو گی۔

پاکستان اور ترکی نے عظیم فاتح سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ایک مشترکہ ٹی وی سیریز بنانے کا معاہدہ کیا ہے، اور اس کے لیے انہوں نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے نئے فنکار تلاش کرنے کے لیے آڈیشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امن ، انسانیت اور رواداری کے طور پر مشہور فوجی جنرل سلطان صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کے مقام پر صلیبیوں کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

شام ادریس کی سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی مذموم کوشش

دنیا بھر کے مسلم اور غیرمسلم مصنفین اور تجزیہ کار صلاح الدین ایوبی کو یکساں طور پر احترام اور محبت کی نظر سے دیکھتےہیں۔

مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کے لیے ترکی کی اکلی فلمز اور پاکستان کی انصاری اور شاہ فلمز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم جلد اہم شخصیات بھی ٹیم کا حصہ بن جائیں گی۔

مذکورہ بالا سیریز میں ترکی اور پاکستان کے اداکار کو شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے تشکیل دی گئی ٹیم نے ملک بھر سے ٹیلنٹ کی تلاش کردی ہے۔

پاکستان ترکی مشترکہ سیریز

اس سلسلے میں ترکی کی اکلی فلمز کی ٹیم نے 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں ٹیلنٹ کی تلاش کا اعلان کیا ہے۔

ٹی وی سیریز "سلطان صلاح الدین ایوبی” کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی، سیریز تین حصوں پر مشتمل ہو گی۔ ابتدائی مرحلے میں ڈرامہ سیریز کو ترکی اور اردو زبانوں میں ڈب کیا جائے گا۔

پاکستان ترکی مشترکہ سیریز

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرڈیوسر ایمرے کونوک نے کہا کہ اس منصوبے سے ترکی کی ثقافت کو روشناس کرانے اور اقتصادی شعبوں میں خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔

مزید یہ کہ اداکار عدنان صدیقی ، ہمایوں سعید ، ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ بھی تاریخی ڈرامہ سیریز "صلاح الدین ایوبی” کا حصہ ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار عدنان صدیقی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ "ڈرامہ سیریز کا مرکزی خیال قرآن ، تاریخ اور مذہبی ہم آہنگی پر مشتمل ہے۔”

متعلقہ تحاریر