فریال محمود نے ایک مرتبہ پھر مختصر لباس والی تصویر شیئر کردی

اداکارہ نے گزشتہ تصاویر پر ٹرولنگ کی وجہ سے اس مرتبہ پوسٹ پر تبصرے کو بند کردیا ہے۔

اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل فریال محمود نے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام پر اپنی مغربی لباس والی تصویر شیئر  کردی ہے۔ اس مرتبہ اداکارہ نے اپنے ناقدین کو ٹرولنگ کا کوئی موقع نہیں دیا۔

اداکارہ فریال محمود پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اپنے کردار کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔ ان کی اکثر جاری کردہ تصاویر پاکستانی معاشرے کے برعکس ہوتی ہیں جس کے باعث  انہیں اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مغربی طرز کا محدود لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ اداکارہ نے اپنی گزشتہ دنوں پوسٹ کی گئی تصاور پر ٹرولنگ کی وجہ سے اس مرتبہ انہوں نے مداحوں کے لیے تبصرے بند کردیے ہیں۔

ادکارہ فریال محمود کی تصاویر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن ان کے پرستار تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فخر عالم پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے

فریال محمود بیچاری، بابا جانی اور لال عشق سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکارہ کا حالیہ ڈرامہ رقیب سے بہت کامیاب رہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔

ماڈل فریال کا تعلق شوبز انڈسٹری کے مشہور خاندان سے ہے۔ وہ مشہور اسٹیج گلوکارہ اور اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں جو کہ معروف ٹیلی ویژن آرٹسٹ روحی بانو کی بہن ہیں۔

متعلقہ تحاریر