معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا
اداکارہ چمڑے کا سوٹ پہن کر نیویارک شہر میں اتریں تو انکا چہرہ بھی چمڑے کے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔
امریکا کی معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے سیاہ کلر کا چمڑے کا سوٹ پہن کر اپنے مداحوں کو پریشان کردیا۔ اداکارہ چمڑے کا سوٹ پہن کر نیویارک شہر میں اتریں تو انکا چہرہ بھی زپ شدہ چمڑے کے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔
اداکارہ کم کارڈیشین آج سے شروع ہونے والے میٹ گالا سے پہلے اپنے والدہ اور بہن کے ہمراہ نیویارک پہنچی ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مکمل طور پر اپنے آپ کو چمڑے کے سوٹ میں ڈھانپا ہوا ہے۔ تصویر میں انہیں گھٹنوں کے اوپر تک جوتے اور ان کے ہاتھوں میں دستانے دیکھے جاسکتے ہیں۔
— Kim Kardashian West (@KimKardashian) September 12, 2021
یہ بھی پڑھیے
یوم دفاع پر ماہرہ خان اور عائشہ عمر کا سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش
اداکارہ کی تصویر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین انہیں خوب پسند کررہے ہیں۔ رئیلٹی اسٹار آج ہونے والے میٹ گالا کے اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے پرامید نظر آرہی ہیں۔