معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا

اداکارہ چمڑے کا سوٹ پہن کر نیویارک شہر میں اتریں تو انکا چہرہ بھی چمڑے کے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔

امریکا کی معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے سیاہ کلر کا چمڑے کا سوٹ پہن کر اپنے مداحوں کو پریشان کردیا۔ اداکارہ چمڑے کا سوٹ پہن کر نیویارک شہر میں اتریں تو انکا چہرہ بھی زپ شدہ چمڑے کے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔

اداکارہ کم کارڈیشین آج سے شروع ہونے والے میٹ گالا سے پہلے اپنے والدہ اور بہن کے ہمراہ نیویارک پہنچی ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kim Kardashian West (@kimkardashian)

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مکمل طور پر اپنے آپ کو چمڑے کے سوٹ میں ڈھانپا ہوا ہے۔ تصویر میں انہیں گھٹنوں کے اوپر تک جوتے اور ان کے ہاتھوں میں دستانے دیکھے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یوم دفاع پر ماہرہ خان اور عائشہ عمر کا سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش

اداکارہ کی تصویر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین انہیں خوب پسند کررہے ہیں۔ رئیلٹی اسٹار آج  ہونے والے میٹ گالا کے اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے پرامید نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر