وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کوشش، عمر شریف کے علاج کے انتظامات مکمل

عمر شریف کے علاج کیلئے بلاول بھٹو، سی ایم سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ روانہ کرنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت  ویزا ور دیگر سفری دستاویزات کے حصول کیلئے مدد فراہم کررہی ہے۔

عمرشریف کی اہلیہ زرین عمرشریف نے عمر شریف کی امریکہ روانگی  کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکہ بھیجنے کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عمر شریف کی طبیعت ناساز، برصغیر کے فنکار میدان میں آگئے

انھوں نے بتایاہے کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت ویزے اور دیگر سفری دستاویزات کے حصول میں مدد فراہم کررہی ہے اور کل تک ہمیں ویزے فراہم کردیئے جائیں گے جس کے بعد جلد سے جلد ہماری روانگی  ہوگی ۔

واضح رہے کہ علیل عمر شریف کا علاج ادا کارہ ریما کے شوہر سید طارق شہاب کریں گے جو امریکہ ریاست واشنگٹن میں ماہرامراض قلب ہیں۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے  بتایا کہ ان کے والد گذشتہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور چار روز قبل ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر انھیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا  ،جس کے بعد انھوں  نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد کی اپیل کی تھی۔

جواد عمر نے  امریکی کانگریس کی  رکن شیلا جیکسن، بھارتی کامیڈین "جانی لیور” اور بھارتی گلوکار دلیر مہدی  سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ سب نے میرے والد کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی جس کے لئے میں شکرگزار ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

 

متعلقہ تحاریر