اداکارہ میرا نئی ڈرامہ سیریل میں ناگن کا کردار ادا کریں گی
میرا کا بتانا ہے کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض انہیں ایک ایسے کردار میں ڈھال رہے جو اس سے پہلے کسی اور نے نہیں اپنایا ہوگا۔
تنازعات کی ملکہ اور پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی آنے والی ڈرامہ سیریل میں ناگن کا کردار ادا کریں گی۔
اداکارہ میرا نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی نئی ڈرامہ سیریل سے متعلق خوشخبری سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کوشش، عمر شریف کے علاج کے انتظامات مکمل
انہوں نے لکھا ہے کہ میرے مداح مجھے ایک منفرد اور چیلنجنگ کردار میں دیکھیں گے، یہ کردار میری فنی صلاحیتوں کو مکمل کردے گا۔
اداکارہ نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ڈرامہ ناگن کی شوٹنگ بہت جوش و خروش کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔”
View this post on Instagram
اپنی تبدیل شدہ شکل کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا ہے کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض انہیں ایک ایسی شکل دے رہے ہیں جو اس سے پہلے کسی اور نے نہیں اپنائی ہو گی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ان کی انگلیوں کی مہارت مجھے ایک منفرد کردار میں ڈھالنے جارہی ہیں۔”
ایک خوبصورت مسکراہٹ اور دلکش چہرہ کے ساتھ میرا نے کئی سالوں تک لاکھوں دلوں پر راج کیا ہے ، اور اب وہ ایک بار پھر ناگن میں اپنے کردار سے شائقین کے دلوں کو جیتنے کے لیے تیار ہیں۔
ارتضیٰ رباب عرف میرا نے 1995 میں لالی وڈ سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور متعدد کامیاب فلموں میں اپنے کردار کا لوہا منوایا تھا۔
اداکارہ نے اپنے آپ کو اپنے وطن تک محدود نہیں رکھا تھا بلکہ چند بالی وڈ فلموں میں بھی بہترین کردار ادا کیے تھے، اور عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔