جمائما سے پاکستانیوں کی محبت آج بھی قائم

جمائما خان نے کہاکہ انھیں آئندہ ہفتے، منگل اور جمعہ کے روز فلم بندی کے لئے پاکستان کے روایتی رکشے کی ضرورت ہے

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی فلم کے لئے پاکستان کے روایتی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے، رکشے کی تلاش کے پیغام کے بعد سیکڑوں پاکستانیوں نے اپنی خدمات فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

جمائما خاننے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے برطانوی پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو آئندہ ہفتے، منگل اور جمعہ کے روز فلم بندی کے لئے پاکستان کے روایتی رکشے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ جوکوئی بھی کسی ایسے رکشے کے مالک کو جانتا ہوں یا جس کسی  کے پاس رکشہ ہو وہ ان سے رابطہ کرے؟۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی جمائما بھابھی کا پیچھا کب چھوڑیں گے؟

جمائما کے اس پیغام کے بعد ہزاروں پاکستانیوں نے ان کے اس پیغام کو ری ٹوئٹ کیا، جمائما خان کی اس پوسٹ پر خرم ظہور نامی ایک پاکسانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  جی ہاں!  یقینا میں آپ کو آپ کا مطلوبہ رکشہ آئندہ ہفتے ہی لندن  پہنچاسکتا ہوں تاہم اس کے ساتھ انھوں نے ازراہ مذاق  کہا کہ اگر آپ مجھے اپنی ویڈیو میں بطور ڈرائیور  کاسٹ کریں تو میں آپ کے توسط سے فلم انڈسٹری میں داخل ہوجاؤں گا۔ خرم ظہور کے تبصرے پر جمائماخان نے انھیں ٹویٹر پر براہ راست پیغام بھیجنے کا کہا۔

جمائما خان کی جانب سے پاکستانیوں سے رکشے کی ضرورت پر سیکڑوں پاکستانیوں کا جواب اس بات کی دلیل ہے کہ آج بھی پاکستانی جمائما  سے محبت رکھتے ہیں۔

جمائما خان کی فلم کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمائما خان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی فلم کی کہانی محبت اور شادی سے متعلق ہے جس کی فلم بندی لندن اور جنوبی ایشیا کے مختلف  ممالک میں کی جائے گی اس فلم کی پروڈیوسر اوراسکرپٹ رائٹر جمائما خان ہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر