بی ٹی ایس اقوام متحدہ کے لیے جنوبی کوریا کے اعزازی سفیر مقرر
صدارتی ترجمان کے مطابق بی ٹی ایس کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیئے گئے ہیں کیونکہ وہ عالمی سطح پر ملک کی بہترین نمائندگی کرسکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے بی ٹی ایس بوائز بینڈ ( K-Pop Sensation BTS ) اور جنہیں "بینگٹن بوائز” بھی کہا جاتا ہے ، کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیئے گئے ہیں، اس بات کی تصدیق جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے بھی کی ہے۔
ترجمان صدارتی دفتر بینڈ کے ساتوں لڑکوں کو صدر جنوبی کوریا "مون جائے ان” نے سفارتی پاسپورٹ جاری کیے ہیں، اور انہیں ملک کی جانب سے سفیر مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
احسن خان قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے خیرسگالی سفیر مقرر
صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتی پاسپورٹ بی ٹی ایس کو دیے گئے ہیں کیونکہ عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی میں ان کی شاندار شراکت داری ہے۔
بی ٹی ایس کو اپنے ملک کے لیے اربوں ڈالرز کمانے کا سنہرا موقع دیا گیا ہے۔
بطور خاص ایلچی اپنے نئے کردار کے ساتھ ، لڑکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پائیدار ترقی کے اہداف کے موضوع پر خطاب کریں گے اور پرفارمنس بھی ویڈیو کے ذریعے شیئر کریں گے۔
[#오늘의방탄] 둘! 셋! 안녕하세요 #문화특사소년단 입니다 👏🏻 #BTS #방탄소년단 #대통령특별사절 #BTSARMY #Got_ARMY_Behind_Us #마음속은아미와도함께 pic.twitter.com/z0vkB9V1zC
— BTS_official (@bts_bighit) September 14, 2021
بینڈ کے ممبر آر ایم کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز حاصل ہونا ان کے لیے باعث افتخار و فخر ہے۔
کے ۔ پاپ بینڈ نے گزشتہ چند سالوں میں عالمی سطح پر شہرت کے نئے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ ان کی تیار کی گئی میوزک ویڈیوز کو عالمی سطح پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کے ترتیب دیے گئے نغمے نوجوانواں میں بے حد مقبول ہیں۔
واضح رہے کہ بی ٹی ایس میوزک بینڈ "بینگٹن بوائز” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بینڈ 7 لڑکوں پر مشتمل ہے۔ اس بینڈ نے اپنی ابتداء 2010 میں کی تھی اور ان کا پہلا میوزک البم 2013 میں منظر عام پر آیا تھا۔ آج کی تاریخ تک بی ٹی ایس متعدد البمز ریلیز کرچکا ہے، اور ان کا ہر میوزک البم ان کی شہرت میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔
ان کی زیادہ تر میوزک ویڈیوز سماجی مسائل کے بارے میں پیغامات دیتی ہیں اور یہی ان کی شناخت بھی بن گئی ہے۔