اداکارہ ثروت گیلانی اور مہرین جبار کی پہلی ویب سیریز کی پروڈکشن مکمل
ویب سیریز میں اداکار زاہد احمد ، ثروت گیلانی کے مدمقابل ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔ زاہد احمد کو آخری مرتبہ شہریار منور کی مختصر فلم 'پرنس چارمنگ' میں دیکھا گیا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی نئی آنے والی ویب سیریز کی پروڈکشن مکمل ہونے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کیا ہے۔ ویب سیریز کی ہدایتکاری مہرین جبار نے دی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے کرونا پابندیوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ٹیم نے سخت محنت کرتے ہوئے اس منصوبے کو بالاآخر مکمل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بی ٹی ایس اقوام متحدہ کے لیے جنوبی کوریا کے اعزازی سفیر مقرر
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد اور ثروت گیلانی ڈائریکٹر مہرین جبار کی ویب سیریز میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے شوٹنگ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
تصاویر میں ثروت گیلانی کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک بہترین مقام پر وقت سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پروڈکشن مکمل ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا تھا۔
ثروت گیلانی نے لکھا ہے کہ اس نئے تجربے میں کچھ انتہائی بلاصلاحیت لوگوں سے ملاقات اور دوستی کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔
اگرچہ ویب سیریز کی تفصیلات عوامی طور پر شیئر نہیں کی گئی ہیں ، تاہم کہا جارہا ہے کہ ویب سیریز کی مصنفہ ردا بلال ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ ثروت گیلانی نے بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم "زی فائیو” پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز "چڑیلز” میں کردار ادا کیا تھا جسے ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ زاہد احمد کو آخری بار ماہرہ خان کے مدقابل شہریار منور کی مختصر فلم "پرنس چارمنگ” میں دیکھا گیا تھا۔









