اداکارہ جیلین اینڈرسن کو جس کردار پر ایوارڈ ملا اس سے ہی ناواقف

دو سال بعد ٹیلی ویژن کے معروف اداکار  "ایمی ایوارڈز" کی تقریب کے لیے جمع ہوئے، جہاں ’دا کراؤن‘ اور ’دا کوئینز گیمبٹ‘ نے نیٹ فلکس کے لیے ٹیلی ویژن کے سب سے بڑے ایوارڈز جیت لیے

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی تقریبات کو معطل کردیا تھا وہیں رنگا رنگ فلمی تقاریب بھی اس سے بری طرح متاثر ہوئی تھیں تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری کے باعث معمولات زندگی بہتری کی جانب آتے جارہے ہیں، دو سال بعد امریکہ میں ٹیلی ویژن کے معروف اداکار گذشتہ اتوار کو "ایمی ایوارڈز” کی تقریب کے لیے جمع ہوئے، جہاں ’دا کراؤن‘ اور ’دا کوئینز گیمبٹ‘ نے نیٹ فلکس کے لیے ٹیلی ویژن کے سب سے بڑے ایوارڈز جیت لیے۔

جیلین اینڈرسن نے نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز "دا کراؤن”  کے سیزن 4 میں برطانیہ کی پہلی خاتون رہنما ‘مارگریٹ تھیچر’ جو پوری تاریخ میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی زندگیوں کی عکاسی کرتی ہیں کا کردار ادا کیا اور بہترین اداکاری کے علاوہ بہترین تحریر اور ہدایت کاری کے لیے ایوارڈ بھی  حاصل کیا، جیلین اینڈرسن اس وقت میڈیا کی خاص زینت بنیں جب ایک رپورٹر نے ان سے ان سے ایک غیر متوقع سوال کیا اور جس کا جواب بھی جیلین اینڈرسن نے غیرمتوقع دیا۔

یہ بھی پڑھیے

انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ ‘ڈہلی کرائم’ کے نام

معاملہ کچھ یوں ہے کہ ایوارڈز کی تقریب کے بعد، ایک رپورٹر نے جیلین اینڈرسن سے سوال پوچھا  کہ آپ نے "دا کراؤن” کے سیزن 4 میں غیرمعمولی اداکاری کے جوہر دکھائے آپ نے مارگریٹ تھیچر کے کردار کو اس خوبی سے انجام دیا جیسے یہ کردار آپ کے ہی لیئے ہو، کیا آپ نے مارگریٹ تھیچر سے اس کردار کے حوالے سے گفتگو کی تھی ان سے ملاقات کی تھی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gillian Anderson (@gilliana)

سوال کے جواب میں اداکارہ نے زرا توقف کیا اور جواب دیا کہ نہیں انھوں نے مارگریٹ تھیچر سے اس کردار کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، جیلین اینڈرسن کے اس جواب کی خبر میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی سوشل میڈیا صارفین کو یہ جان کر حیرت کی انتہانہ رہی کہ  نا تو جیلین اینڈرسن  جنہوں نے مارگریٹ تھیچر کے کرادار کو اداکیا وہ اور نا ہی وہ رپورٹر جس نے اس حوالے سے سوال پوچھا دونوں ہی نہیں جانتی تھیں کہ مارگریٹ تھیچر 2013 میں انتقال کرچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر