انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ ‘ڈہلی کرائم’ کے نام
ڈہلی کرائم کی کہانی 2012 میں پیش آنے والے گینگ ریپ کے واقعے پر مبنی ہے
![](https://news360.tv/wp-content/uploads/2020/11/کرائم-1.jpg)
نیٹ فلکس کی سیریز ‘ڈہلی کرائم’ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیت لیا۔ ڈہلی کرائم کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کی بہترین ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کا انعقاد 23 نومبر 2020ء بروز پیرکیا گیا تھا۔
The International Emmy for Drama Series goes to “Delhi Crime” produced by @GoldenKaravan / @skglobalent / @NetflixIndia, #India!#iemmys #iemmyWIN pic.twitter.com/kA5pHCuTC4
— International Emmy Awards (@iemmys) November 23, 2020
دنیا بھرمیں جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے افراد اسے ایک بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔ کیونکہ اس سیریز کا مقابلہ برطانیہ کی ‘کریمنل یوکے’، ارجنٹینا کی ‘ایل جارڈن ڈی برونس ۔ سیزن 2’ اور جرمنی سے ‘چیریٹ ۔ سیزن 2’ سے ہوا تھا۔
نیٹ فلکس کی یہ سیریز ایک کرائم ڈرامہ ہے جو جنوبی دہلی کے علاقے منیرکہ میں پیش آنے والے واقعے سے لیا گیا ہے۔ ڈرامہ سیریز کی کہانی 2012ء میں ہونے والے گینگ ریپ کی تحقیقات سے منسلک ہے۔
دہلی کرائم کی ہدایت کاری رچی مہتا نے کی ہے۔ جبکہ ڈرامہ سیریز کے اداکاروں میں شیفالی شاہ، رسیکا دوگال، عادل حسین، راجیش تئلنگ، وینود شیراوت، ڈینزل اسمتھ، گوپال دت، یش اسوینی دائما اورجیا بھٹاچاریہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انڈیا میں نیٹ فلکس کے خلاف مہم
ہدایتکاررچی مہتا نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تقریرکے دوران متاثرہ لڑکی اوراس کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایوارڈ کو ان تمام خواتین کے نام کیا جنہیں مردوں کی جانب سے جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ متاثرہ لڑکی اوراس کی والدہ کے بارے میں روزسوچتے ہیں۔ وہ امید رکھتے ہیں کہ دنیا نہیں بھولے گی کہ یہ عورتیں کن مسائل سے دوچارہوئیں۔
سیریزمیں مرکزی کردارادا کرنے والی اداکارہ شیفالی شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
OMGGGGGGGGGGGG OMGGGGGGGGGGGG OMGGGGGGGGGGGG#DelhiCrime@_AdilHussain @rajeshtailang @NetflixIndia @KaplanAaron @RasikaDugal @RichieMehta @TulseaTalent @CastingChhabra @GoldenKaravan pic.twitter.com/aNYaBZ0kao
— Shefali Shah (@ShefaliShah_) November 23, 2020
ڈہلی کرائم نیٹ فلکس پر گزشتہ برس نشر کی گئی تھی۔ یہ انڈیا کی پہلی پروڈکشن ہے جس نے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔