نئی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ میرا ماضی میں کھو گئیں

فلم ججمنٹل میں میرا، لیجنڈری اداکار جاوید شیخ اور جویریہ سعود کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی

معروف فلمسٹار اور اپنی انوکھی شخصیت کی وجہ سے شہرت رکھنے والی اداکارہ میرا کی نئی فلم Judgemental  جلد ریلیز ہوگی، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلم  کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

میرا نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ لیجنڈری اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ جویریہ سعود ان کے ساتھ فلم ججمنٹل میں شامل ہوں گے۔

فلم پوسٹر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ججمنٹل اویس سلمان کی پیشکش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان کے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل

لگتا ہے کہ میرا جی گزرے لمحات کو یاد کررہی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کئی فلم پراجیکٹس کی تصاویر شیئر کیں، میرا نے اداکارہ ریشم کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ "آپ کی بہت یاد آتی ہے”۔

فلم باجی میں کردار ادا کرنے والی  اداکارہ نے بالی ووڈ اسٹار نیہا دھوپیا کے ساتھ ایک پرانی تصویر بھی اپ لوڈ کی۔

نہ صرف یہ بلکہ میرا نے اپنی لالی وڈ ہٹ فلم رخصتی کے کچھ پرانے پوسٹروں کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے معمر رانا کے ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے ایک بہت پرانے فوٹوشوٹ کی دلکش تصویر بھی شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

متعلقہ تحاریر