فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے
بھارتی پروڈیوسر شیجلا کیجری وال نے انسٹاگرام پر فواد خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نئے ریلیز ہونے والے ڈرامے کا نام بتادیا ہے۔
فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ دکھانے کے لیے تیار ہیں، شائقین ڈرامہ سیریل "زندگی گلزار ہے” میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔
بھارتی پروڈیوسر شیجلا کیجری وال نے انسٹاگرام پر فواد خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نئے ریلیز ہونے والے ڈرامے کا نام بتادیا۔
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ سیریل “ہمسفر” کے 10 سال مکمل
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر گلیکسی لالی ووڈ کے آفیشل اکاؤنٹ نے لکھا کہ "شیجلا کیجری وال زی ٹی وی کی عہدیدار ہیں، ان کا فواد خان کی تصویر شیئر کرنے کا مطلب ہے کہ فواد خان زی 5 چینل کے لیے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں”۔
View this post on Instagram
گلیکسی کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے شیجلا نے نئے ڈرامے میں صنم سعید اور فواد خان کی جوڑی کے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا اشارہ دیا۔
یاد رہے کہ عمیرہ احمد کے ناول پر فلمایا گیا ڈرامہ سیریل "زندگی گلزار ہے” پاکستان میں ہم ٹی وی کی جانب سے 2012 میں نشر کیا گیا تھا۔
ڈرامے میں کشف(صنم سعید) کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے کردار میں دکھایا گیا جو کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے افسر بن جاتی ہے۔
شجیلا کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھنے کے بعد سے پاکستانی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رواں سال ڈرامہ سیریل ہمسفر کے دس برس بھی مکمل ہوچکے ہیں جس کے بعد فواد خان اور ماہرہ خان اسی سال فلم "نیلوفر” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔