فہد مصطفیٰ سینماز دوبارہ کھلنے کے لیے پرُامید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ لندن میں جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم کا پریمئیر ہوگیا ہے۔

پاکستان کے ہردلعزیز اداکار فہد مصطفیٰ نے ملک میں سینیماز کھولنے کا مطالبہ کردیا، فہد نے کہا کہ جیمز بانڈ کی فلم "نو ٹائم ٹو ڈائے” کا عالمی وبا کے باوجود لندن میں کامیاب پریمیئر ہوگیا ہے۔

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم کے پریمیئر میں برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جو ویسے ہی اپنی صحت کے متعلق فکرمند رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی سینما گھروں میں بین الاقوامی فلمیں دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں

فہد مصطفیٰ کا سنیماز کھولنے کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ فلم "قائداعظم زندہ باد” تیاری کے مراحل میں ہے۔

اس ایکشن کامیڈی فلم میں نبیل قریشی نے ہدایت کاری جبکہ فضا علی مرزا نے پروڈیوسر کے فرائض انجام دئیے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے ٹویٹ کے بعد ان کے مداحوں نے بھی اس مطالبے کی بھرپور حمایت کی اور حکومت سے سنیما گھر اور تھیٹر کھولنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں بند پڑے سنیما گھروں کو کھولنے کا اشارہ دیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اب پاکستان میں بھارت کے علاوہ غیرملکی فلموں کی نمائش بھی ہوسکے گی۔

متعلقہ تحاریر