مداحوں نے اداکارہ ماہرہ خان کو ان کے برے کردار یاد دلا دیے
سوشل میڈیا کے ایک صارف نے حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان "بن روئے" اور "ہم کہاں کے سچے تھے" میں بہنوں کی موت کی وجہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔
جاذب نظر اور خوبصورت چہرے کی مالک اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ڈرامے "بن روئے” کے پانچ سال مکمل ہونے پر ایک منظر کو یاد کرتے ہوئے اپنے شریک اداکار ہمایوں سعید کو ٹیگ کیا ہے، تاہم ایک مداح نے ماہرہ خان کی پوسٹ کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔
بن روئے ایک رومانویت سے بھرپور ڈرامہ سیریل تھی، جس کی کہانی کرداروں کے گرد گھومتی تھی۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان ، ہمایوں سعید اور ارمینا خان شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
فہد مصطفیٰ سینماز دوبارہ کھلنے کے لیے پرُامید
ماہرہ خان نے ہمایوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "تمہیں یاد ہے؟”
Uff.. yaad hai ? @iamhumayunsaeed https://t.co/OnX2p06TnM
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 27, 2021
جس پر "میرے پاس تم ہو” کے ادکار نے جواب دیا کہ وہ اسے کیسے بھول سکتے ہیں اور ماہرہ کو "بن روئے” میں ان کے کردار کے نام سے پکارا ہے۔
Jee Guddi jee…ye kaisay bhool sakta hai…:)…5 saal ho gaye Bin.roye ko?
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 28, 2021
یہ پوسٹ متعدد مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ مداحوں نے ڈرامے میں دونوں کے کرداروں کو خوب سراہا ہے۔
تاہم ، سوشل میڈیا کے ایک صارف نے حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان "بن روئے” اور "ہم کہنے سچے تھے” میں بہنوں کی موت کی وجہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے تبصرے کے جواب میں ایموجیز شیئر کی ہیں۔