بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کا نیا گانا "مائی یونیورس” ریلیز

میوزک ویڈیو فینٹیسی اور سائنس فکشن پر مبنی ہے جس میں بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کے اسٹارز کو مستقبل کی دنیا میں دکھایا گیا ہے۔

معروف پاپ بینڈز کولڈ پلے اور بی ٹی ایس کے نئے گانے "مائی یونیورس(میری کائنات)” کی نئی میوزک ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

یہ میوزک ویڈیو فینٹیسی اور سائنس فکشن پر مبنی ہے جس میں بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کے اسٹارز کو مستقبل کی دنیا میں دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین بحریہ کی کمر توڑنے والی ہنگور آبدوز پر بننے والی فلم ریلیز کے لیے تیار

30 ستمبر کو رات ایک بجے کے قریب دونوں فنکاروں نے اعلان کیا کہ ان کے مشترکہ گانے کی آفیشل میوزک ویڈیو صرف 13 گھنٹوں میں ریلیز کردی جائے گی۔

یوٹیوب پر "مائی یونیورس” کو اب تک 32 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

 بی ٹی ایس اور کولڈ پلے نے میوزک ویڈیو کے لیے سنیما میں لگنے والی فلم کی طرح پہلے ایک پوسٹر جاری کیا، اس کے ساتھ ہی سائنس فکشن سے متاثرہ ٹیزر بھی جاری کیا، جسے ڈیو میئرز نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر