اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی تیسری شادی، نواسہ بھی موجود

اداکارہ کے مطابق جب ان کی تیسری شادی ہو رہی تھی تو ایک نواسہ ان کی گود میں تھا جبکہ تمام بھانجیاں اور بھانجے ان لمحات سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اور کاروباری شخصیت اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر کہا اور ہمت کر کے تسلیم کیا ہے کہ جب انہوں نے تیسری شادی کی تو میرا نواسہ میری گود میں تھا جبکہ دیگر نواسے، نواسیاں ، بھانجھے اور بھانجیاں سامنے بیٹھے تھے۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے حالیہ انٹرویو کی تفصیلات اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری پہلی شادی بہت چھوٹی عمر میں ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

جیکی چن، اسٹنٹس کرنے والے ہالی ووڈ کے پہلے اداکار

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں جسے زندگی میں تین مرتبہ محبت کرنے کا موقع ملا۔

فوشیا میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے لیے زہریلے رشتے کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے کہ اپنے طور پر روزی کمائی اور اپنا گزارہ کرے۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بہادر خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی دو شادیاں ناکامی سے دوچار ہو گئی تھیں تاہم زندگی کا سارا پیار تیسرے شوہر سے مل رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔ مداحوں کی جانب سے عتیقہ اوڈھو کی ہمت اور بہادری کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ معاشرے میں دانت میں لمبی گرہ باندھنا عام بات نہیں ہے اور عتیقہ اوڈھو کا نانی ہونے کے باوجود شادی کا انتخاب کرنا بہادری کی اعلیٰ مثال ہے۔

متعلقہ تحاریر