شاہ رخ خان کو”مودی” سے نا ملنے کی سزا دی جارہی ہے؟
شاہ رخ خان کی دیگر اداکاروں کی طرح ہندو انتہاپسند نریندر مودی کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں نہیں ہوئیں اور وہ اس کو پسند بھی نہیں کرتے
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے پیچھے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ہاتھ ہے۔
نیشنلسٹ کا نگریس پارٹی کے چیف ترجمان نواب ملک نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے حوالے سے ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعے مقدمے میں ہیرا پھیری کرکے منظم طریقے پھنسارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان مداحوں سے براہ راست
شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے مائیک ٹائسن کے نقش قدم پر
نواب ملک نے پریس کانفرنس کے دوران دو ویڈیوز میڈیا کے ساتھ شیئر کیں جن میں دیکھایا گیا ہے کہ دو اکتوبر کی رات جب بحری جہاز پر این سی بی نے چھاپہ ماراتھا اس وقت آریان خان اور ارباز مرچنٹ کو دو نامعلوم افراد کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا، آریان خان اور ارباز مرچنٹ کو این سی بی کے دفتر لے جانے والے دونوں افراد پی گوساوی اور منیش بھانوشالی این سی بی افسر نہیں بلکہ بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نمائندے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ جو شخص آریان کے ساتھ موجود تھا اس نے گرفتاری کے بعد آریان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
شاہ رخ خان کےبیٹے کی گرفتاری پر جہاں سوشل میڈیا پر ہر طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں وہیں بعض صارفین کا کہنا ہے کا شاہ رخ خان بالی وڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملنا کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے وہ کسی تقریب میں تو مودی سے مل چکے ہیں تاہم ان کی دیگر اداکاروں کی طرح مودی کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں نہیں ہوئیں اور شاہ رخ خان ہندو انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے میں دلچسپی بھی نہیں رکھتے جس کا انتقام بھارتیاجنتا پارٹی (بی جی پی) کی جانب سے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد متعدد بھارتی اداکاروں کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے۔بالی وڈ کے سپر ہینڈ سم کہلانے والے ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے بھی سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے بیٹے کے حق میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔
ریتھک روشن نے آریان خان کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’میرے پیارے آریان، زندگی ایک عجیب سفر ہے، یہ بہترین ہے کیوں کہ یہ غیر یقینی ہے، یہ آپ کی طرف ٹیڑھی گیند پھینکتی ہے لیکن خدا مہربان ہے، وہ مضبوط لوگوں کو ہی سخت چیلنجز دیتا ہے۔‘
ریتھک روشن کی جانب سے آریان خان کے حق میں جذباتی پوسٹ کے فوری بعد ہی بھارتی فلم انڈسٹری کی ریوالور رانی کنگنا رناوت کا بھی اس حوالے سے بیان بھی سامنے آگیا۔کنگنا نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کہا کہ آریان خان کے حوالے سے ریتھیک روشن کا نام لئے بغیر لکھا کہ تمام مافیا پپو آریان کے دفاع میں آگئے ہیں۔
View this post on Instagram
انھوں نے لکھا کہ کی یہ غلطی انہیں بہت کچھ سکھائے گی اور انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا ، ہم غلطیاں کرتے ہیں لیکن ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے ’یہ اچھا ہے کہ اگر کوئی مشکل میں ہے تو اس کے بارے میں غلط باتیں نہ کی جائیں تاہم یہ مجرمانہ فعل ہے کہ انہیں یہ احساس نہ دلایا جائے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔‘
واضح رہے کہ دو اکتوبر کی رات بھارت میں منشیات کی روک تھام کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ پر ہونے والی "ریو پارٹی”سے گرفتار کیا تھا آریان پر منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات گرفتار کیا ، چھاپے کے دوسرے دن 3 اکتوبر کو اس کے خلاف جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔