اداکار عمران اشرف ہرفن مولا
انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنی پہلی میوزک البم کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے پرستار پسند کریں گے

غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اوربے مثال اداکارعمران اشرف نے پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ "سوچ” کی نئی میوزک البم ‘تیرا دیوانہ’ میں اداکارہ سعدیہ خان کے مدمقابل آکر اپنے مداحوں کو ایک با رپھر حیران کردیا ہے، عمران اشرف پہلی مرتبہ کسی میوزک البم میں دیکھائی دیں گے۔
عمران اشرف پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار اور ڈرامہ اسکرپٹ رائٹرہیں جنہوں نے ہم ٹی وی کے سپرہٹ ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولا کے غیر معمولی کردار کو بہترین انداز میں ادا کرکے شہرت کی بلندیاں حاصل کی، عمران اشرف اب تک بہترین معاون اداکار کی کیٹگری میں اب تک تین ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
عمران اشرف نے رانجھا رانجھا کردی کے علاوہ ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں موسی ٰ کا بھی غیرمعمولی کرادار ادا کیا اس ڈرامہ میں ان کے مدمقابل سارہ خان نے بھی عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنی پہلی میوزک البم کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے پرستار، گلوکار بلال سعید اور میوزیکل بینڈ سوچ کے مشترکہ پروجیکٹ جس کو ڈائریکٹر عدنان کندھار نے ڈائریکٹ کیا ہے میں ان کے نئے انداز کو پسند کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار عمران اشرف کی محبت کا جواب محبت کے انداز میں
View this post on Instagram
میوزیکل بینڈ سوچ پاکستان کا معروف بینڈ ہے جس کے کئی گانے بھارتی فلموں میں شامل کئے جاچکے ہیں، سوچ کا ہی ایک گانا ’آواری‘ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک ویلن‘ میں شامل کیا گیا تھا ۔









